ابنا: اسلامی جمہوریۂ ایران کی وزارت خارجہ کے سابق ترجمان حمید رضا آصفی نے اخبار اعتماد کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ یورپی ممالک کے متعدد وفود کا دورہ ایران اور اسی طرح ایرانی وفود کا یورپی ملکوں کا دورہ، ایران اور یورپی ملکوں کے مابین اقتصادی اور سیاسی روابط میں فروغ کا آئینہ دار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران نے یورپی ملکوں کے ساتھ جس راستے کا انتخاب کیا ہے اس سے فریقین کے مفادات پورے ہوسکتے ہیں ۔ حمید رضا آصفی نے کہا کہ یورپی ممالک اس جانب متوجہ ہوگئے ہیں کہ اپنے تمام مفادات کو امریکہ اور صہیونی ریاست کے مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہئے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے سابق ترجمان نے کہا کہ ایران، ایک بڑا ملک ہے جسے نہ ہی بائیکاٹ سے کوئی نقصان پہنچےگا اور نہ ہی اس سے گوشہ نشیں ہوگا۔
.....
/169